اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران خان کی 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 ا افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نےاحمد خان بچھر،صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔اڈیالہ جیل جانے پر اصرار کرنے اور واپس جانے سے انکار پر پولیس نے عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے گھر والوں کی ملاقات کا دن نہیں تھا اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر