بھارتی سپریم کورٹ میں متنازع وقف ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بل کی بہت سی شقیں آئین میں حاصل مذہبی آزادی کے خلاف ہیں، املاک وقف کرنا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے جسے مسلمانوں سے الگ نہیں جا سکتا۔ سماعت کے دوران عدالت نے مودی حکومت سے جواب طلب کیا کہ کیا حکومت مسلمانوں کو ہندو مذہبی ٹرسٹ کا حصہ بننے دینے کے لیے تیار ہے؟ جس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔کانگریس سمیت بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے متنازع بل کو مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے مسلمانوں کی جائیدادوں کو ہتھیانے کا منصوبہ بناتے ہوئے متنازع وقف ترمیمی بل پہلے لوک سبھا سے اور پھر راجیہ سبھا سے منظور کروایا تھا۔بل کے خلاف بھارتی ریاست مغربی بنگال میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے اور بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مرشد آباد میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر