براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ایس آئی ایف سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایس آئی ایف سی کے “سنگل ونڈو” ماڈل، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری اور بین الوزارتی روابط میں بہتری آئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اہم کمپنیوں کے انضمام سے 148 ملین ڈالر کا حصول خوش آئند قرار دیا ہے۔ایس آئی ایف سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تجارتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں، پاکستانی اسٹارٹ اپس عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔اعلامیے میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں معدنی سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا گیا ہے اور فورم میں پالیسی اصلاحات پر تبادلہ خیال، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور نئی شراکت داریوں کا آغاز ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر