چین نے آئی ایم ایف پروگرام سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کے زرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دینے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا اپنے دورہ چین کے دوران زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے متاثر کیا، پاکستانی طلبا بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے، پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکالرشپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا، زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں سے کیا، اسکالر شپ پر چین جانے والے گریجویٹس میں بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد سے زائد ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر