پاکستان کا دورہ کرنیوالے امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا: ایاز صادق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے، یہ موقع تھا کہ پی ٹی آئی رہنما امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔ایاز صادق کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، تینوں امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ترکیہ نے غزہ کی صورت حال پرکانفرنس رکھی ہے، اس میں چند اسپیکرز کو بلایا گیا ہے، غزہ پر کانفرنس میں شرکت کروں گا اور پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں ویسےہی فلسطین کی بات کررہے ہیں، فلسطین میں بچےاورعورتیں شہید ہو رہے ہیں،مسلم امہ وہ کردار ادا نہ کرسکی جو کرنا چاہیے تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر