ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 2 روز قبل ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی۔ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپورکے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں جاں بحق ہوئے۔ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اورمحمد خالد شامل ہیں۔مدثر ٹیپو کاکہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ ایرانی حکام سے مکمل رابطے میں ہے اور جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں جب کہ وزیراعظم اورڈپٹی وزیراعظم کی ہدایت پرمیتیں جلد وطن بھجوائی جائیں گی۔پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ ایران سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر انصاف کے حصول کے لیے مکمل تعاون جاری ہے، ایرانی حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کےلیے رابطے میں ہیں، ایرانی حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا تھا، مقتولین کا تعلق پنجاب سے تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر