خاتون مسافر کی طبیعت خراب، دبئی سے ڈھاکہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جارہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلادیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کردیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر