صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ پر حملے کی سی سی ٹی وی سامنےآگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ پرتشدد کا واقعہ منگل کی رات پیش آیا تھا جس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے تھے۔حملے کی سی سی ٹی وی میں عامر نواز کی گاڑی اور ان کے پیچھے موٹر سائیکل سوار افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ صدر کراچی بار کے آئی آئی چندریگر روڈ پر رکتے ہی ملزمان نے عامر نوازپر تشدد شروع کردیا۔پولیس نے عامرنوازوڑائچ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا ہےکہ مارپیٹ کےدوران ملزمان نےان کی گھڑی اورموبائل فون چھین لیے۔عامر نواز کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ ایک خاتون کے بھائیوں نےان پر حملہ کیا، وہ اس خاتون کو نہیں جانتے، خاتون نے ویڈیو میں انہیں مزید دھمکیاں بھی دی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر