ڈمپرز حادثات: گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر داخلہ سندھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صوبائی وزیر داخلہ نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنےکے واضح احکامات ہیں تاہم کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانےکی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جوبھی شہرکا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے اسے گرفتار کیا جائے گا، پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتارکرنےکے احکامات دیےہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ ہیوی ٹریفک سے اموات پر شہریوں کا غصہ برحق ہے مگرقانون شکنی نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائیں، اشتعال انگیزی سےگریزکریں، سڑکوں پر اسی لیے نکلا تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس رہے۔واضح رہے کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے جب کہ رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر