فرانس آئندہ مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے: فرانسیسی صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) فرانس 5 ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں میکرون بتایا کہ ’میں اس فیصلے کو جون میں اسرائیل-فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں حتمی شکل دینا چاہتا ہوں جس کی میزبانی فرانس اور سعودی عرب مشترکہ طور پر کریں گے‘۔انہوں نے کہا کہ’ہمیں تسلیم کرنے کی جانب بڑھنا ہوگا اور ہم آئندہ مہینوں میں ایسا کریں گے، میں یہ کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہا بلکہ میں یہ اس وقت کروں گا جب مجھے لگے گا کہ یہ صحیح ہے‘۔
فلسطین کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کا بیان
دوسری جانب فلسطین کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وارسین اغابیکیان شاہین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ’ فرانس کی طرف سے تسلیم کرنا فلسطینی عوام کے حقوق اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے مطابق ایک درست قدم ہوگا ‘ ۔
اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون سار کی ٹوئٹ
ادھر اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون سار نے ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسی کسی خیالی فلسطینی ریاست کو کسی بھی ملک کی جانب سے ‘یکطرفہ تسلیم کرنا’ موجودہ زمینی حقائق کے تناظر میں دہشتگردی کے لیے انعام اور حماس کے لیے حوصلہ افزائی ہوگا۔واضح رہے کہ اب تک اقوام متحدہ کے 193 میں سے 147 رکن ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔گزشتہ برس آرمینیا، سلووینیا، آئرلینڈ، ناروے، اسپین، بہاماس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، جمیکا اور بارباڈوس بھی ان میں شامل ہوئے۔تاہم فلسطینی ریاست کو بڑھتی ہوئی بین الاقوامی حمایت کے باوجود امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی جیسے کئی بڑے مغربی ممالک نے ابھی تک اسے تسلیم نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر