مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پی ٹی آئی میں اختلافات، علی امین اور عاطف خان میں تلخ کلامی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں تلخ کلامی ہوئی۔عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کی مخالفت کی اور کہا کہ بل خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔علی امین گنڈا پور نے جواب میں کہا کیا آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب نہیں دیا۔صوبائی سیکٹرٹری اطلاعات پی ٹی آئی عدیل اقبال نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس قسم کی بحث چلتی رہتی ہے، یہ اختلاف نہیں ہے، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پیر کو اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر