گنڈاپور کا پختونخوا کو سب سے امیر صوبہ بنانے کا دعویٰ، بلدیاتی نمائندوں اور اراکین اسمبلی کیلئے فنڈز کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا قرض لینے والی قومیں کبھی خود مختار نہیں ہوتیں، ہماری محنت سے خیبر پختونخوا سب سے امیر صوبہ بن چکا ہے، 13 ماہ میں 50 ارب کا قرضہ ادا کیا اور ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا۔ان کا کہنا تھا صحت، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کیلئے بجٹ مختص کریں گے، آئندہ بجٹ ہمارے وژن کے مطابق ہو گا، یوسی سطح کے نمائندوں کو 50، 50 کروڑ روپے دیے جا رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے کے ایم این اے اور ایم پی ایز کو مجموعی طور پر دو دو ارب ملیں گے۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا ہمیں مزید محنت کرکے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا، ایک مافیا ہمیشہ سے حکومتیں گرانے اور بیرونی قوتوں کے ایما پر کام کر رہا ہے، ہم بہتری لانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر