اگلے برس پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہےگی، معیشت میں بہتری، اصلاحات کے اثرات نمایاں ہیں جبکہ آئی ایم ایف پروگرام اور اصلاحاتی اقدامات سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے ترقی کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں 2025 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں استحکام اورطلب میں کمی سے مہنگائی پرقابو پانا ممکن ہے۔اے ڈی بی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں نرمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات نے معیشت کو سہارا دیا، پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لیے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت میں کمی ترقی میں رکاوٹ ہے، خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع دے کر معیشت کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں استحکام اورطلب میں کمی سے مہنگائی پرقابو پانا ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر