قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان کے مطابق2024 میں قومی ائیرلائن نے 9.3ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپےخالص منافع کمایا۔ترجمان نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو کہ کسی بھی بہترین ائیرلائن کے ہم پلہ ہے۔قومی ائیرلائن نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا۔قومی ائیرلائن کی قابل ذکر کارکردگی پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ائیرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ائیرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ قومی ائیرلائن نے مالی سال 2024 میں 9.3 ارب روپے آپریٹنگ منافع کمایا اور 21 سال بعد قومی ائیرلائن کو 26.2 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، قومی ائیرلائن کی تنظیم نو،لاگت اور افرادی قوت میں معقولیت لائی گئی۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ائیرلائن اب نجکاری کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ہر جانب سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم وضبط کے تحت جامع اصلاحات نافذ کی گئیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر