پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر  مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق  پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے جنازے و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

تاج حیدر 83 برس کے تھے، وہ 8 مارچ 1942 کو کوٹہ راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رنچھوڑ لائن کراچی سے حاصل کی۔

تاج حیدر فنونِ لطیفہ کے میدان میں آئے اور  ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا،  تاج حیدر نے اپنے ڈرامہ سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔ تاج حیدر نے مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔

تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی،1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تاج حیدر کا شمار  پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔

تاج حیدر کو 2012 میں ستارہ امتیاز برائے سائنسی خدمات دیا گیا۔ 2006 میں انہیں تیرھواں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈرامہ سیریل بھی دیا گیا۔

صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف زرداری نے تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تاج حیدرکی پیپلزپارٹی اور جمہوریت کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدرکی وفات سے پیپلزپارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  پیپلزپارٹی کے بانی رکن تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تاج حیدر کی جمہوریت کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  تاج حیدر کی وفات سے پاکستان اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاج حیدرکے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ سینیٹر تاج حیدرکی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر اور ایک تخلیقی ذہن کے مالک تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  تاج حیدرپاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے، تاج حیدرکے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ  تاج حیدر کی وفات سے مجھ سمیت تمام کارکنان کو دلی صدمہ پہنچا،  تاج حیدر زیرک، مدبر اور سلجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے،  تاج حیدر نے ہمیشہ جمہوریت اور عوامی  خدمت کے لیے جدوجہد کی۔

رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی کا کہنا ہےکہ  تاج حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، تاج حیدرپیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے، ان کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر