گورنر ہاؤس سے آئی ٹی کورس کرنیوالے طلبہ کو جامعہ کراچی کا امتحان بھی پاس کرنا ہوگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان جامعہ کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سرٹیفکیٹ کے لیے کچھ لازمی شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی اور گورنر ہاؤس کے درمیان سرٹیفکیٹ سے متعلق معاہدہ ہوا لیکن عمل نہیں ہوا، سرٹیفکیٹ کے لیے صرف کورس کرنا لازم نہیں کچھ شرائط بھی طےکی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کو معاہدے پر عمل سے قبل اکیڈمک کونسل کی منظوری درکار ہوگی، امیدوار کی تعلیم کم از کم انٹر ہونی چاہیے، جامعہ کراچی امیدوار کا ٹیسٹ لےگی، صرف ٹیسٹ پاس کرنے والا امیدوار سرٹیفکیٹ کا اہل ہوگا۔ترجمان نے واضح کیا کہ انٹر سےکم تعلیم کے حامل امیدوار کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاسکتا۔اس سے پہلے ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا تھا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کورسز کا سرٹیفکیٹ کراچی یونیورسٹی کا ملےگا، اس متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر