سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 80 لاکھ ایکڑ فصلوں کی کاشت کیلئے پانی ہی نہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اکوٹری بیراج دریائے سندھ پر قائم آخری بیراج ہے جس سے نکلنے والی چار نہروں کے ذریعے نہ صرف 8 لاکھ ایکٹر زرعی رقبہ سیراب کیا جاتا ہے بلکہ کراچی، حیدراباد، کوٹری، ٹنڈومحمد خان، بدین گولارچی اور سجاول کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔محکمہ آبپاشی کے اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں گزشتہ سال اپریل میں 22 فیصد پانی کی قلت تھی جبکہ رواں ماہ میں 56 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے لیکن چیف انجینیئر کوٹری بیراج کا کہنا ہے کہ اپریل میں پانی کی عموماً ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے۔محکمہ آبپاشی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ گلیشیئر پگھلنے اور بارشوں کی صورت میں جون تک پانی کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔دریائے سندھ ڈاؤن اسٹریم کوٹری میں کئی کلو میٹر تک ہر طرف تالاب کے منظر یا پھر ریت کے بڑے بڑے ٹیلے نظر آتے ہیں۔ سندھ کے آبادگار کہتے ہیں پانی کی کمی کے باعث گندم کی فصلوں کو تو پانی نہ مل سکا، سندھ میں خریف سیزن میں 80 لاکھ ایکڑزمین کاشت کی جاتی ہے اور خریف کی فصلوں کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں۔چیف انجینیئر کوٹری بیراج کہنا ہے کہ آبادگاروں کو فصلوں کی کاشت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور کم ہوتے آبی ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کو احتیاط سے اور ضرورت کے مطابق استعمال کیا جائے تو مشکلات سے بچا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر