چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ہوئی جس میں علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماؤں سےاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی ، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہوگئی، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب عاطف خان نے کہا کہ میں، اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر