کراچی: ہیوی ٹریفک کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء لنجار اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر حکام نے شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں 2024 میں 16لاکھ سے زائدچالان ہوئے، ایک ارب 33کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا، ‎ 5لاکھ 12ہزار سے زائدگاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور11287 ڈرائیورز کوحراست میں لیا گیا جب کہ ڈرائیورز کے خلاف 650 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 7555 فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کیےگئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ‏شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں، ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر روڈ حادثات کی روک تھام کرے، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے حکام کو تمام ہیوی وہیکلز چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے اور تمام بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دینے کی ہدایت بھی کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور نادرا کو منسلک کیا جائے گا، ٹریفک قوانین پرمؤثر اور ہم آہنگ عملدرآمد ممکن بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی تنظیم نو کی جائے گی اور اسے میئر کے ماتحت کر دیا جائے گا، ڈرائیونگ لائسنس سے قبل ڈرائیورز کےلیےبین الاقوامی معیار کی تربیت لازمی ہوگی جب کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے اور ٹرپل سواری کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہا کہ جن گاڑیوں کےفٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ ہوگئے ہیں انہیں ضبط کیا جائے اور ان گاڑیوں کو دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے بھاری و ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دےدیا۔مراد علی شاہ نے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی جس کی نگرانی آئی جی پولیس کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر