فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئےکراچی میں آج تمام کاروباری مراکز بند رہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کراچی کی تمام الیکٹرانکس مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ، جوڑیا بازار، کاغذی بازار اولڈ سٹی ایریا، آرام باغ اور لائٹ ہاؤس مارکیٹ بھی بند رہی۔تاجروں نے مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں، مظاہرین نے پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔تاجروں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل دہشت گردانہ کارروائیاں بند کرے اور فلسطین کو آزاد کیا جائے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونےکا واضع اعلان کرے۔مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی بھائیوں کے خلاف جاری ظلم پر اپنے کاروبار بند رکھ کر آواز اٹھاتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر