ٹرمپ نے پینگوئنز کے مسکن غیر آباد جزائر پر ٹیرف کیوں لگایا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انٹارکٹکا کے قریب آسٹریلیا کے زیر انتظام غیر آباد جزائر ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز پر بھی امریکا کی جانب سے 10 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے۔یہ جزائر زمین کے دور افتادہ ترین مقامات میں شمار ہوتے ہیں جہاں صرف برفانی گلیشیئرز اور پینگوئن پائے جاتے ہیں، ان جزائر پر انسانی آمد و رفت نہ ہونے کے برابر ہے اور یہاں انسانوں کا آخری دورہ تقریباً 10 سال قبل ہوا تھا۔آسٹریلوی حکام کو جب گزشتہ ہفتے ان جزائر پر ٹیرف عائد ہونے کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے۔ آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان جزائر پر ٹیرف کا نفاذ ’واضح طور پر ایک غلطی ہے‘ جو ’جلدبازی میں کیے گئے عمل‘ کی نشاندہی کرتی ہے۔تاہم گزشتہ روز امریکی سیکرٹری تجارت ہاورڈ لٹنک نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ہرڈ اور میکڈونلڈ جزائر پر ٹیرف کا مقصد ان خامیوں کو دور کرنا ہے جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ممالک ٹیر ف سے بچنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ اگر آپ کوئی علاقہ ٹیرف کا شکار ہونے والے علاقوں کی فہرست سے نکال دیں گے تو وہ ممالک جو امریکی نظام سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انہی راستوں سے ہم تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس بات کو جانتے ہیں، وہ اس کھیل سے تنگ آ چکے ہیں اور اب وہ اسے درست کرنے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر