پی ٹی آئی اختلافات، شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان بھی گنڈاپور کے متنازع انٹرویو پر بول پڑے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے سوشل میڈيا انٹرویو پر پارٹی میں ایک بار پھر اختلافات کی لہر نظر آرہی ہے اور شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان نے بھی علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں عاطف خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو صحیح ہے لیکن اسد قیصر اور شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کے خلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے کی گورننس اور امن و امان پر توجہ دینی چاہیے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، اگر عمران خان نے ہمارے خلاف کوئی بیان دیا ہے تو اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچے گا، وزیراعلیٰ اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز رکھیں۔شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام لگایا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر