کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود سریاب روڈ پر ریڈیو پاکستان ٹاور کے قریب جمع کر رکھا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سریاب روڈ پر ریڈیو پاکستان ٹاور کے قریب سے 20 کلو گرام آئی ای ڈی جس میں ریموٹ ڈیٹنیشن میکانزم نصب تھا، زیر زمین دفن 50 کلو گرام ہائی گریڈ دھماکہ خیز مواد، 5 دستی بم، 3×9 ایم ایم پستول، ڈیٹونیٹرز، وائرنگ اور ٹرگرنگ اپریٹس برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران ایک بہت بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ اسلحہ و دھماکہ خیز مواد فارنزک کیلئے بھجوایا جائے گا، ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر