برطانیہ: جنسی زیادتی کے شبہے میں لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے زیادتی اور کمسن سے جنسی جرم کے شبہے میں ڈین نوریس کو گھرپر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ڈین نوریس کے گھر پر چھاپے کے دوران بعض اشیاء بھی تحویل میں لی گئی ہیں جبکہ پارٹی کی جانب سے انہیں معطل بھی کر دیا گیا ہے۔ترجمان لیبرپارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، اس پر مزید بات نہیں کر سکتے۔ڈین نورس ٹیچر اور چائلڈپروٹیکشن افسر بھی رہے ہیں، ان کےخلاف دسمبر 2024 میں شکایت ملی تھی اور زیادہ تر واقعات سن 2020 کے عشرے میں ہوئے۔خیال رہے کہ 65 سال کے ڈین نورس 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے، ڈین نورس نےہائی پروفائل کنزرویٹوایم پی جیکب ریس موگ کو شکست دی تھی، ڈین نورس گورڈن براؤن کی کابینہ میں بھی جونیئر وزیر رہ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر