صدر مملکت کی صحت بہتر ہو رہی ہے،کل یا پرسوں ڈسچارج ہوجائیں گے: ڈاکٹر عاصم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ مجھے فون آیا کہ صدر کی طبیعت خراب ہے ، سردی لگ رہی ہے اور بخار ہوگیا ہے، پیر کی رات صدر مملکت کو کراچی منتقل کیاگیا اور علاج شروع کیا، افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے، صدرزرداری بالکل ٹھیک اور میڈیکلی فٹ ہیں۔ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدرزرداری کو ان کے اسپیشلسٹ دیکھ رہے ہیں، انفیکشن کنٹرول کے ڈاکٹر ڈاکٹر اسامہ بھی صدر مملکت کو دیکھ رہے ہیں، صدر زرداری کی صحت سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں، صدر زرداری کی صحت سے متعلق سیاسی کورونا کہنا بالکل غلط بات ہے، ہمارے پاس ریکارڈ ہےکہ کورونا کیسز اب بھی آرہے ہیں ، لیکن یہ پہلے جیسا کورونا نہیں، یہ کورونا کا ایک اور قسم کا ویریئنٹ ہے، جو اتنا مہلک نہیں ،اس کے اتنے منفی اثرات نہیں،کورونا کی اینٹی وائرل دوائیاں آ گئی ہیں جو کافی مؤثر ہیں ۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین جو مرضی ہے کہتے رہیں، سیاسی مخالفین چاہے کوئی اچھا ہو یا بیمار ہر چیز پرٹوئسٹ دیتے ہیں، بھارت توویسے ہی ہمارا دشمن ہے، پھر یہاں کا سوشل میڈیا بھارت کے سوشل میڈیا سے چیزیں اٹھاتا ہے، بھارتی سوشل میڈیاسے چیزیں اٹھا کر چلانا مناسب نہیں۔ان کا مزیدکہناتھا کہ کچھ دوائیں پاکستان میں دستیاب نہیں، اسپتال نے دوا ارینج کرکے دی، اللہ کے کرم سے صدر مملکت کی صحت بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر