پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 50 رنز اسکور نہ کر سکا۔ کپتان محمد رضوان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبد اللہ شفیق اور طیب طاہر نے 33، 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5 اور جیکب ڈفی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک ایک وکٹ مائیکل بریسویل، محمد عباس اور ڈیرل مچل کے حصے میں آئی۔
پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے۔کیوی کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 اور نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق اننگز کی ابتدا ہی میں بیٹنگ کے دوران فیلڈر کی تھرو کی ہوئی گیند چہرے پر لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔پاکستان نے 13 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 59 رنز بنا لیے ہیں، عبداللہ شفیق 26 اور بابر اعظم 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر