محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کا ذمہ دار بولرز کو قرار دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیوزی لینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہناتھاکہ اوپنرز نے اچھے اسٹرائیک ریٹ سے آغاز کیا اور مڈل میں بھی سلمان آغا اور بابر نے میچ بنالیا تھا لیکن 40ویں اوور میں اوپر نیچے دو وکٹیں گر جانے سے پریشربڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت ٹریک بولنگ کےلیے سازگارتھا، مارک چیپ مین اور ڈیرل مچل نے عمدہ اننگزکھیلی، محمد عباس نے بھی اچھا اسکورکرکے ہدف کو آسان بنا دیا۔صحافی کے سوال پر سلمان آغا اور عرفان نیازی کا نام لیے بغیر کہا کہ دونوں پارٹ ٹائم بولرز مہنگے ثابت ہوئے، 43 رنزبولرز نے اضافی دیے جس کو کنٹرول کرناہوگا اور کوچز جائزہ لیں گے کہ اتنے رنز کیوں پڑ گئے۔محمد یوسف کا کہنا تھاکہ دوسرے ون ڈے سےقبل دیکھیں گے پانچویں بولرکی ضرورت ہے یا نہیں؟ آل راؤنڈر کو کھلانا ہے یا ایک مکمل بولر کو پلیئنگ الیون میں رکھنا ہے ٹیم منیجمنٹ اگلے میچ میں بولنگ یونٹ کا جائزہ لے گی۔بیٹنگ کوچ ٹیم کی سلیکشن سے متعلق سوال بھی ٹال گئے اور اس وقت پلیئنگ الیون پر بات کرنا مناسب نہیں، میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا تو یہ فیصلہ اچھا بھی ہوسکتاتھا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو 73 رنزسےشکست دےدی اور 345 رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45ویں اوورزمیں 271 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔بابراعظم 78 رنزبناکر ٹاپ اسکور رہے، سلمان آغا نے 58 رنزبنائے، تین کھلاڑیوں نے ایک ایک رن بنایا جبکہ دو کھلاڑی صفرپر آؤٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر