اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ کے مہاجر کیمپ میں کار نہر میں گرنے سے حادثےمیں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی اور پانچوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں جب کہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق



