امتحانات میں گیارہویں کے طلبہ کیساتھ ظلم ہوا، وزیر تعلیم سندھ کا اضافی نمبر دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انٹر کے طلبہ کے نتائج کا تناسب کم آنے کا معاملے پر قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا سندھ اسمبلی کی کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا مینڈیٹ دیا، کمیٹی نے انٹربورڈ کےانفرا اسٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے پر سوالات کھڑےکیے جبکہ کمیٹی نے امتحانی نظام پر بھی سوالات اٹھائےہیں۔سردار شاہ نے کہا کہ امتحانات میں انٹرسال اول کے طلبہ کےساتھ ظلم ہواہے، بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے بچوں کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے اس لیے 3 مضامین میں انٹر کے طلبہ کو اضافی نمبر دینےکا فیصلہ ہوا۔وزیر تعلیم نے کہا سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کام کرتی رہےگی، حکومت نے شفافیت کے ساتھ انکوائری رپورٹ کو من و عن قبول کیا اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔سردار شاہ نے مزید کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی، عدالتی حکم امتناع کی وجہ سے بورڈز میں مستقل چیئرمین نہیں لگ سکے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر