چینی کار ساز ادارے نے تھائی لینڈ میں پریمیم الیکٹرک وہیکل متعارف کرادی

بینکاک (شِنہوا) چینی کار ساز ادارے ایس اے آئی سی موٹرنے تھائی لینڈ میں اپنے ایم جی برانڈ کے تحت ایک پریمیم الیکٹرک وہیکل(ای وی) کی لائن اپ متعارف کرائی ہے، اس کا مقصد تھائی آٹو موٹو مارکیٹ میں کٹنگ-ایج اور صارف پر مبنی ٹیکنالوجیز متعارف کرانا ہے۔
اس تقریب میں کوپ الیکٹرک ایس یو وی ایم جی آئی ایم 6 کو پیش کیا گیا۔ چین میں کامیابی کے ساتھ متعارف کرائے جانے کے بعد اب اس ماڈل کے دائیں ہاتھ کے ڈرائیو ورژن کو جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں پیش کیا گیا ہے۔
نئی ایم جی آئی ایم6 پریمیم اور پرفارمنس دونوں ورژنز میں دستیاب ہے، جو “انٹیلی جنس ان موشن” کے تصور کے تحت تیار کی گئی ہے، اس میں ذہین ڈرائیونگ کا تجربہ، مستقبل کی حفاظتی ٹیکنالوجی، اور جدید الیکٹریفیکیشن کی خصوصیات شامل ہیں۔
تقریب کے دوران ایم جی سیلز (تھائی لینڈ) کے صدر اور ایس اے آئی سی موٹر۔سی پی کے نائب صدر شو ین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا مقصد تھائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں الیکٹرک وہیکلز کے لئے نئے معیار قائم کرنا اور ڈرائیونگ تجربےکا دوبارہ تعین کرنا ہے کیونکہ یہ دونوں عناصر ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شو نے کہا کہ ایم جی تھائی لینڈ میں شراکت داروں سے تعاون کر رہی ہے تاکہ ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی گاڑیوں کی صنعت کو عالمی سطح پر لے جایا جا سکے اور ساتھ ہی صارفین پر مرکوز جدید اختراعات اور ٹیکنالوجیز متعارف کر کے پائیداری کو بھی فروغ دیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر