چین کے جنوب مغربی سائنسی و تکنیکی مرکز میں روبوٹس کے لیے روزگار میلے کا انعقاد

چھنگ دو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی علاقے کے ایک سائنسی و تکنیکی مرکز چھنگ دو شہر کے حکام نے روبوٹس کے لئے ایک خصوصی روزگار میلے میں ہسپتال اور بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹکس کے لیے اپنی ابتدائی طلب کی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔
چھنگ دو میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سول افیئرز بیورو اور ہیلتھ کمیشن کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ ابتدائی ایونٹ چھنگ دو کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ روبوٹکس کی جدت کا قومی مرکز بنے گا، جبکہ خود کاری کے ذریعے محنت کی کمی کو دور کرے گا۔
میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق بزرگوں کی دیکھ بھال کی طلب کی فہرست میں روزمرہ زندگی میں مدد، بحالی کے لئے نرسنگ، حفاظتی گشت اور جذباتی رفاقت جیسے 22 اقسام کے روبوٹس شامل ہیں اور یہ 4 اداروں میں5 منصوبوں پر مشتمل ہے۔
ہسپتالوں کے لیے ضروریات میں طبی امداد، ادویات کی ترسیل، اے آئی سے کی جانے والی تشخیص، اور درست بحالی شامل ہیں جو 9طبی مراکز میں 10 منصوبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔
چھنگ دو ساتویں عوامی ہسپتال کے معلوماتی شعبے کے نائب ڈائریکٹر ژانگ لانگ صفائی کرنےوالے روبوٹ کے حوالے سے ایک خاص درخواست کے ساتھ آئے ۔
انہوں نے کہا کہ روایتی دستی صفائی غیر مئوثر ہے، ہمیں ذہین آلات کی ضرورت ہے تاکہ وہ بار بار اور ایک ہی کام کرنے والی ملازمتوں کی جگہ لے سکیں جو عوامی صحت میں خودکار نظام کی جانب ایک وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر