اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق حرمین شریفین میں ہرمعتکف کوخصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔
مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہوگی



