وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ،زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی کی تفصیلات

واشنگٹن(شِنہوا) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی جمعہ کو واشنگٹن پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے تھے۔ تاہم یہ سفر ڈرامائی موڑ اختیار کر گیا کیونکہ فریقین وائٹ ہاؤس میں ایک غیر متوقع تلخ کلامی میں الجھ گئے جس کے نتیجے میں معدنیات کے معاہدے پر دستخط نہیں ہو سکے۔
زیلنسکی اور ٹرمپ اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ہونے والی سخت تکرار سے حیران بعض مغربی ذرائع ابلاغ نے اوول آفس کے اس واقعے کو “غیر معمولی”، “محاذ آرائی پر مبنی” اور حتیٰ کہ “دھماکہ خیز” قرار دیا کیونکہ یوکرین-روس تنازع کے خاتمے کے لئے امریکہ کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کا شیرازہ بکھر گیا۔
صحافیوں کے سامنےمعمول کی ملاقات ایک غیر متوقع بحث میں بدل گئی جو وینس کی مداخلت کے باعث شروع ہوئی۔ کمرے میں موجودگی کے دوران انہوں نے یوکرینی رہنما سے مطالبہ کیا کہ وہ روس کے ساتھ یوکرین کے 3 سالہ تنازع کو ختم کرنے میں مدد کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کریں۔
زیلنسکی نے جواب دینے کی کوشش میں کہا کہ امریکہ “مستقبل میں” یوکرین-روس تنازع کی وجہ سے درپیش مسائل محسوس کرے گا جس پر ٹرمپ نے بلند انداز میں کہا کہ زیلنسکی ” کسی لحاظ سے ہمیں یہ بتانے کا اختیار نہیں رکھتے کہ ہم کیا محسوس کریں گے” کیونکہ انہوں نے خود اپنے آپ کو ” ایک خراب صورتحال تک پہنچایا ہے”۔
تناؤ اس وقت بڑھ گیا جب ٹرمپ،وینس اور ان کے مقابلے میں زیلنسکی ایک دوسرے کے جواب میں بولنے کے لئے مسلسل ایک دوسرے کو ٹوکتے رہے۔
اس سے پہلے کہ ٹرمپ اور زیلنسکی طے شدہ نیوز کانفرنس کے لئے سٹیج سنبھالتے،سب کے سامنےشدید تصادم کے بعد زیلنسکی کو بالآخر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لئے کہا گیا۔
زیلنسکی نے اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’شکریہ امریکہ،آپ کے تعاون کا شکریہ،اس دورے کے لئے شکریہ۔صدر ٹرمپ،کانگریس اور امریکی عوام کا شکریہ۔یوکرین کو صرف منصفانہ اور دیرینہ امن درکار ہے اور ہم اسی کے لئے کام کر رہے ہیں‘‘۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر