مصر میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا میدیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں مذاکرات میں اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود شریک ہیں، مذاکرات کار معاہدوں پرعمل درآمداور فلسطین میں انسانی امداد کےطریقوں پربات کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں غزہ میں موجود بقیہ 59 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہوگی جن میں سے 24 کے ابھی تک زندہ ہونے کا اندازہ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسرائیلی فوج غزہ سے باہر نکل جائے گی اور اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے مزید فلسطینی قیدی بھی رہا ہوں گے۔قاہرہ میں جاری مذاکرات سے متعلق اپنے بیان میں حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلےکے مذاکرات میں حماس کی شمولیت ضروری ہے اور ہم معاہدے عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ ہفتے کے روز مکمل ہو جائے گا، اس مرحلے میں حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا اور مغویوں کی لاشیں بھی واپس کی گئیں جبکہ اس کے بدلے اسرائیل نے بھی سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر