امریکہ پہلے اپنے جوہری ہتھیار اور فوجی اخراجات میں کمی کرے، چینی ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو “سب سے پہلے امریکہ ” نعرے کو عملی شکل دیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں اور فوجی اخراجات میں کمی کرنے میں پہل کرنی چاہئے۔
ترجمان وو چھیان نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ رکھنے والے ملک کی حیثیت سے امریکہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے اپنی خصوصی اور بنیادی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اپنے جوہری ہتھیاروں میں خاطرخواہ کمی کرے۔
ان کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب میں آیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ چین اور روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تینوں ممالک کے دفاعی بجٹ کو آدھا کرنے کی بھی تجویز دی تھی۔
وو نے کہا کہ چین جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔ جوہری ہتھیار اس کی حفاظتی حکمت عملی کا حصہ ہیں، وہ اپنی قومی سلامتی کے لئے درکار کم سے کم سطح کے مطابق جوہری قوت رکھتا ہے۔
ترجمان نے دفاعی بجٹ سے متعلق کہا کہ امریکی دفاعی اخراجات کئی برسوں سے دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور 8 ممالک کے مجموعی دفاعی اخراجات سے بھی زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کو اس معاملے میں ’’ سب سے پہلے امریکہ‘‘ پالیسی کو عملی شکل دیننا اور جوہری ہتھیاروں اور فوجی اخراجات میں کمی کرنے والا پہلا ملک بننا چاہئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر