اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے سونگ کھلا صوبے جارہی تھی، بس میں 49 افراد سوار تھے جن میں سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے سے بس کو شدید نقصان ہوا اور اس کا اگلا مقام 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
تھائی لینڈ: بے قابو بس درخت سے جاٹکرائی، حادثے میں 18 افراد ہلاک



