سابق پاکستانی کپتان کا حارث، نسیم اور شاہین سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک پروگرام میں اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے حفیظ نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ تینوں نے 2023 کے ایشیا کپ کے بعد سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف تینوں ہی 2023 کے ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو بڑا ٹورنامنٹ نہیں جتوایا، اب وقت ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور دوسرے بولرز جیسے محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میر حمزہ کو موقع دیں۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی اپنے مواقع کا انتظار کررہے ہیں، وہ بھی پاکستانی ہیں اور وہ ایک موقع کے مستحق ہیں، ان کے پاس بھی پاکستانی پاسپورٹ ہےدوسری جانب بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بابر گزشتہ 10 سالوں سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں لیکن وہ پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک بھی فتح دلانے میں مدد نہیں کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر کو اب نمبر تین پر مستقل کھلانا چاہیے تاکہ ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط ہو، رضوان، بابر اور سلمان علی آغا مل کے اچھا مڈل آرڈر بن سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر