معدنی وسائل پر تعاون سے متعلق امریکا کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں: روسی صدر پیوٹن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہاکہ معدنی وسائل پر تعاون سے متعلق امریکا کے ساتھ کام کرنے کو تیارہیں۔ امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔پیوٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف روس کے مفاد میں نہیں بلکہ یوکرین کے مفاد میں ہے۔یوکرین سے متعلق مذاکرات میں یورپی یونین کی شرکت میں حرج نہیں۔اس کے علاوہ روسی صدر نے دفاعی اخراجات نصف کرنے کی ٹرمپ کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ روس اورامریکا کا دفاعی اخراجات میں 50، 50 فیصدکٹوتی کرنا اچھا خیال ہے، چین چاہے تو وہ بھی اس میں شامل ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ یوکرین اپنے وسیع قدرتی وسائل تک امریکی کمپنیوں کو رسائی دے۔اس کے بدلے میں یوکرین امریکا سے سکیورٹی کی ضمانتیں حاصل کرنے کا خواہاں ہے تاکہ وہ اپنے قیمتی وسائل کے حقوق حوالے کر سکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر