امریکی ایجنسیز نے فیڈرل ملازمین کو مسک کی میلز نظر انداز کرنے کی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی متعدد فیڈرل ایجنسیز نے فیڈرل ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک یا ان کے ماتحتوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میلز یا برطرفی کی باتوں کو نظر انداز کردیں۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ہزاروں فیڈرل ملازمین کو ای میلز بھیجی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھاکہ ملازمین اپنے مسائل کے بارے میں 48 گھنٹوں میں رپورٹس پیش کریں۔تاہم امریکی فیڈرل ایجنسیز نے مسک کی جانب سے ای میلز کرنے کے اگلے ہی روز اتوار کو ایک میمو جاری کردیا جس میں ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی سربراہی میں چلنے والے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی نے ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے ہی ہفتے میں 20 ہزار ملازمین کو پیکج کی آفر کی تھی جس کے بعد مزید 75 ہزار ملازمین کو بائے آؤٹس پیکج آفر کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایلون مسک کے اس اقدام کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایف بی آئی اور محکمہ خارجہ میں فوری اہم تعیناتیاں کیں جنہیں ہدایات کی گئیں کہ وہ ملازمین کو ای میلز جاری کریں جن میں اپنی چین آف کمانڈ کے علاوہ کسی کی بھی ایل میلز کو نظر انداز کرنے کے احکامات دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر