پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہار گئی مگر کوئی کمتر ٹیم نہیں: شبمن گل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک بھارت میچز کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے شبمن گل کا کہنا تھاکہ دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کے لیے بڑے ایونٹس ہوتے ہیں لیکن بطور کھلاڑی ہمارا کام میدان میں کارکردگی دکھانا ہے، میڈیا میں میچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ان کا کام ہے، اس پر ہمارا کنٹرول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف یقیناً سنچری کرنے کا دل ہے حالانکہ ہر میچ میں بڑا اسکور کرنے کا ارادہ ہوتا ہے۔یاد رہے کہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف وہ صرف 16 رنز بنا سکے تھے اور شاہین شاہ آفریدی نے ان کی وکٹ لی تھی۔بمن گل کا کہنا تھاکہ دبئی کی پچ پر 280 یا 300 کا اسکور بہت اچھا ہوگا اور اضافی خطرہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ون ڈے میں اوورز کافی مل جاتے ہیں، وکٹ پر موجود رہیں گے تو اسکور بن جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت میچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، پچھلے میچ میں اوس نہیں تھی مگر بیٹنگ میں مشکل ضرور ہوئی تاہم اگر اسٹرائیک تبدیل کرتے رہے تو جیتنا آسان ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں ٹاکرا ہوگا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر