پاور لفٹر خاتون گردن پر 270 کلو گرام وزنی راڈ گرنے سے ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راجستھان کےضلع بیکانیر کے جم میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں ورک آؤٹ کے دوران پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی گردن پر 270 کلو گرام کی راڈ گرگئی۔حادثے کے فوری بعد 17 سالہ یشتیکا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق ٹرینر جم میں یشتیکا اچاریہ کو مشق کروارہا تھا تاہم اسی دوران 270 کلو گرام کی راڈ ٹرینر کے ہاتھوں سے پھسل کر یشتیکا کی گردن پر جاگری جس سے ان کی گردن ٹوٹ گئی جب کہ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔حادثے کی دل دہلادینے والی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں یشتیکاکو حادثے سے قبل مشق کیلئے کھڑے اور پھر ان کی گردن پر راڈ گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔شتیکا کے اہل خانہ کی جانب سے فی الحال ٹرینر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر