بھارت: پیسہ چوری کرنے پر کیوں ڈانٹا؟ 14 سالہ بیٹے نے مبینہ طور پر باپ کو زندہ جلا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فرید آباد کے علاقے اجے نگر میں پیش آیا جہاں ایک باپ بیٹا کرائے کے ایک کمرے کے گھر میں رہتے تھے، باپ نے اپنے 14 سالہ بیٹے کو پیسے چوری کرنے کے شبے میں ڈانٹا جس سے بیٹا طیش میں آگیا۔پولیس کے مطابق مکان ملک ریاض الدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ اس نے رات 2 بجے کے قریب باپ محمد علیم کی چیخ وپکار کی آوازیں سنی جس پر اس نے کمرے پر جا کر دیکھا لیکن کمرے کا دروازہ بند تھا۔ریاض الدین نے بتایا کہ مکان مالک نے پڑوسی کی مدد سے بالکنی میں جاکر دیکھا تو معلوم ہوا کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا اور محمد علیم آگ میں جل رہا تھا۔مکان مالک نے مزید بتایا کہ دروازے کو کھول کر علیم کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن جھلسنے کی وجہ سے اس کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی تھی جب کہ اس کا بیٹا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق علیم نے جیب سے رقم چوری کرنے پر اپنے بیٹے کو ڈانٹا تھا، شبہ ہے کہ نوجوان نے غصے میں آکر اپنے والد کو آگ لگا دی جب کہ بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر