کلکتہ کی عدالت کا تاریخی فیصلہ، 7 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کلکتہ کی ایک خصوصی عدالت نے راجیو گھوش نامی شخص کو 7 ماہ کی نوزائیدہ سے زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے اسے سزائے موت کا حکم دیا۔عدالت نے جرم کو ‘انتہائی نایاب’ قرار دیتے ہوئے متاثرہ بچی کے خاندان کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک واقعہ کلکتہ کے برٹولا علاقے میں 30 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا جب شیر خوار کے لاپتا ہونے کی اطلاع اس کے والدین نے دی، جو فٹ پاتھ پر رہتے تھے، کئی گھنٹے بعد بچی فٹ پاتھ پر روتی ہوئی شدید زخمی حالت میں ملی اور طبی معائنے سے بچی سے جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ملزم راجیو گھوش کی شناخت کی، گھوش کو گزشتہ سال 4 دسمبر کو مغربی بنگال کے جھارگرام سے اس جرم کے چند دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کرنے کے ساتھ تفتیش تیزی سے مکمل کی گئی اور کیس کو تیز رفتاری سے چلایا گیا جس کی وجہ سے اس کی جلد سماعت ہوئی۔عدالت ڈی این اے شواہد کو دیکھنے کے بعد اطمینان کیا اور 17 فروری 2025 کو ملزم راجیو گھوش کو سزائے موت کا حکم سنایا۔دوسری جانب 7 ماہ کی متاثرہ بچی ابھی بھی نازک حالت میں ہے اور کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر