ویڈیو: پھاٹک پر پھنسی گاڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بال بال بچا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اوٹاہ کے شہر لیٹون میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے درمیان پھنس گئی اور وہاں سے نہ نکل سکی۔اوٹاہ ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی جیسے ہی سگنل بند ہونے کے بعد پھاٹک کے گیٹ کے پاس آکر رکتی ہے تو پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے اسے ٹکر دے ماری جس سے وہ گاڑی ریل کی پٹری کے درمیان چلی جاتی ہے اور پھاٹک کے دونوں گیٹ (ممکنہ طور پر آٹومیٹک) نیچے ہوکر بند ہوجاتے ہیں کیونکہ ٹرین پھاٹک سے کچھ ہی دور ہوتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور وہاں سے گاڑی کو نکالنے کے لیے گاڑی کو ریورس کرتا ہے اور گاڑی پھاٹک کے گیٹ سے ٹکراتی ہے مگر نکل نہیں پاتی اور اس کے پہیے بھی پٹریوں میں پھنسے ہیں جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو آتا دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا اور اس کی جان بچ گئی تاہم اس کی گاڑی ٹرین کی ٹکر سے بری طرح متاثر ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پھاٹک پر پیش آنے والا واقعہ ایک ہفتے پرانا ہے جس کی ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر