امریکیوں کو بیرون ملک ٹھیکوں کیلئے غیر ملکیوں کو رشوت دینے کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکمنامے سمیت کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے ۔صدر ٹرمپ نے جس حکمنامے پر دستخط کیے ہیں اس میں اٹارنی جنرل پام بوندی کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے اصول جاری ہونے تک 1934 کے قانون پر عمل روک دیں۔ صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ اس قانون پر عمل روک دیں جو امریکی کارپوریشنز کو اس بات سے روکتا ہے کہ وہ غیرملکی حکومتوں کے اہلکاروں کو رشوت دیں تاکہ اپنے مالی مفادات حاصل کرسکیں۔اب ٹھیکوں کیلئے غیر ملکیوں کو رشوت دینے پر امریکیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اینٹی کرپشن اقدامات امریکا کیلئے تباہی تھے کیونکہ قانون کی خلاف ورزی کیے بغیر ان اقدامات کی وجہ سے بیرونی ملک کوئی معاہدہ عملی طورپر کرنا بہت ہی زیادہ مشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے یہ تاثر دیا کہ کاروبار میں رشوت معمول سمجھی جاتی ہے۔ٹرمپ کے حکمنامے کی بدولت غیرملکیوں کورشوت دینے میں ملوث اہلکار اب امریکی محکمہ انصاف کی کارروائی سے محفوظ ہوجائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ماضی اورحال میں اینٹی کرپشن کے تمام اقدامات کا اب محکمہ انصاف از سرنو جائزہ لے گا۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ گاڑیوں، الیکٹرونک چپس اور ادویات پر بھی ٹیرف کے لیے غور کررہے ہیں، آئندہ 2 روز میں جوابی ٹیرف عائد کریں گے ۔دوسرے ممالک ٹیرف پر جوابی کارروائی کریں تو اعتراض نہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر