چین نے بی آر آئی تعاون سے دستبرداری پر پانامہ کو اپنے بھرپور موقف سے آگاہ کردیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر خارجہ ژاؤ ژی یوآن نے پانامہ کی جانب سے چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) مفاہمت کی یادداشت کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے پر بھرپور موقف پیش کرنے کے لئے چین میں پانامہ کے سفیر میگوئیل ہمبرتو لیکارو برسیناس کو طلب کیا۔
ژاؤ نے کہا کہ پانامہ نے حال ہی میں بی آر آئی مفاہمت کی یادداشت کی منسوخی کا اعلان کیا جس پر چین کی جانب سے شدید افسوس ظاہر کیا گیا۔
ژاؤ نے کہا کہ بی آر آئی فریم ورک کے تحت چین اور پانامہ کے درمیان مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے متعدد فائدہ مند نتائج حاصل ہوئے ہیں۔اس سے پانامہ اور اس کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
ژاؤ نے کہا کہ بی آر آئی میں 150 ممالک فعال طور پر شریک ہیں جبکہ اس کی کامیابیوں سے پانامہ سمیت کئی اقوام کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’بی آر آئی سے انحراف کی کوئی بھی کوشش اور چین اور پانامہ کے عوام کی توقعات کے برعکس جانا پانامہ کے اہم مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا‘‘۔
ژاؤ نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے چین-پانامہ تعلقات کو نقصان پہنچانے اور دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے بی آر آئی تعاون کو بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ چین-پانامہ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں اور کسی تیسرے فریق کو بھی ان میں خلل نہیں ڈالنا چاہئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پانامہ بیرونی مداخلت کو پس پشت ڈال کر دو طرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال اور دونوں ممالک کے عوام کے دیرینہ مفادات پر مبنی درست فیصلہ کرےگا۔
لیکارو نے کہا کہ پانامہ چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور فوری طور پر اس کی حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر