زنجیریں اور ہتھکڑیاں لگائی گئیں، امریکا بدر ہونیوالے بھارتیوں کے وطن پہنچنے پر انکشافات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے 104 غیر قانونی بھارتی مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا جس میں 19 خواتین اور 13 بچے بھی شامل تھے، امریکا سے ملک بدر کیے گئے بھارتیوں کو گزشتہ روز امرتسر پہنچایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارت پہنچنے والے شہریوں نے بتایا کہ انہیں فوجی جہاز کے ذریعے لایا گیا اور پورے راستے میں ان کے ہاتھ اور پاؤں بندھے رکھے گئے۔بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان جسپال سنگھ نے بتایا کہ ان کے ہاتھ امرتسر میں طیارہ لینڈ کرنے کے بعد کھولے گئے۔جسپال سنگھ کا کہنا تھا ہم سمجھے کہ ہمیں کسی دوسرے کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے لیکن طیارے میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر بتایا گیا کہ آپ سب کو واپس بھارت بھیجا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپال سنگھ کا کہنا تھا وہ بھارت بھیجے جانے سے پہلے 11 روز سے امریکی حکام کی تحویل میں تھا۔جسپال سنگھ اور دیگر بھارتی شہریوں کو امریکا کی بارڈر پیٹرول فورس نے میکسیکو کی سرحد کے قریب سے 24 جنوری کو حراست میں لیا تھا۔امریکا بدر ہونے والے ایک اور بھارتی شہری ہروندر سنگھ نے بتایا کہ میکسیکو پہنچانے سے قبل انہیں قطر، پیرو، کولمبیا، پاناما اور نکارا گوا لے جایا گیا، میکسیکو میں ہمیں پہاڑوں پر بھی سفر کروایا گیا اور سمندر میں کشتی پر بھی بٹھایا گیا، ایک موقع پر ہماری کشتی ڈوبنے والی تھی تاہم ہم محفوظ رہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر