روس سے جنگ، یوکرین کا 45 ہزار سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے اپنے ایک انٹرویو میں جنگ میں ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2022 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں یوکرین کے 45 ہزار 100 فوجی میدان جنگ میں اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تین سالہ جنگ میں 3 لاکھ 90 ہزار کے قریب فوجی زخمی ہوئے، زخمی فوجیوں کی اصل تعداد اس لیے کم ہے کہ کچھ فوجیوں کو الگ الگ واقعات کے دوران متعدد زخم آئے۔زیلینسکی نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس وقت کتنے ہزار مرد جنگی قیدی ہیں جو کارروائی میں لاپتا ہیں۔انٹرویو میں یوکرین کے صدر نے بتایا کہ یوکرین کے ساتھ جنگ میں تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار روسی فوجی مارے گئے جبکہ 6 لاکھ سے 7 لاکھ کے درمیان روسی فوجی میدان جنگ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے جنرل اسٹاف کے اندازوں کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک کل 8 لاکھ 42 ہزار 930 روسی فوجی مارے گئے ہیں اور یہ تعداد مغربی انٹیلی جنس ذرائع کے مختلف اندازوں کے مطابق ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر