چین کے شمال مشرقی علاقے میں سنو اور آئس کی تہیں سنہری وعدے کے ساتھ چمک رہی ہیں

ہاربن (شِنہوا) ٹرین سے باہر قدم رکھتے ہی مجھے فوراً منفی 20 ڈگری سیلسیس کی سرد ہوا کا سامنا ہوا۔ میرا چہرہ سرخ ہوگیا، انگلیاں کانپنے لگیں اور دل تیز دھڑکنے لگا۔ یہ مانوس احساسات مجھے یاد دلا رہے تھے کہ میں گھر آ گیا ہوں۔

میرے بچپن کے دوران چین کے شمالی صوبے حئی لونگ جیانگ کی ایک چھوٹی سے کاؤنٹی چھنگ آن کے مضافات میں سردیوں میں برف سے ڈھکے کھیت اور جنگلات تھے جو ایک خوبصورت اور سنسان جگہ تھی۔

 تب وہاں مقامی بچوں کے لیے کھیلنے کے میدان تھے لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ ایک دن سیاحوں کے ہجوم کو اپنی طرف راغب کرنے والا ایک سردیوں کا جادوئی مقام بن جائے گا۔

دو سال سے بھی کم عرصہ قبل کھلنے والے ایک  آئس اور سنو کی تھیم پر مبنی تفریحی پارک کے دروازے پر  ایک 8 میٹر لمبا برفانی مجمسہ دیکھا جا سکتا ہے جس کے سر پر بڑی ٹوپی، سرخ مفلر اور شاندار مسکراہٹ ہے۔ خوش مزاج سیاح اس بڑے پارک کے “رہائشی” کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔

خاص طور پر یہ پارک دلکش منظر فراہم کرنے کے ساتھ مزید سرگرمیاں بھی پیش کرتا ہے۔ خاندانوں اور ایڈونچر کے شوقین افراد اسنوموبائلز کی دوڑ میں مصروف، برف پر بمپر کارز میں گھومتے ہوئے اور سنو ٹیوبز میں ڈھلوانوں سے نیچے تیز رفتاری سے اترتے دیکھے جا سکتےہیں۔

گرم لباس میں لپٹے ہوئے بچے خوشی سے چلاتے ہوئے کھیل رہے تھےجبکہ ان کی سانسوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوا میں  بھاپ نظر آ رہی تھی۔

پانچویں جماعت کی طالبہ سیاح سونگ شن ہانگ نے پارک میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاسب کچھ اتنا دلچسپ ہے، مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اڑنے والی ہوں ۔ لڑکی اور اس کے والدین نے 2025 کی بہار تعطیلات  چھنگ آن میں گزاریں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر