چین کے موسم بہار تہوار میں روبوٹس نے بھی اپنا رنگ جما نا شروع کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چینی موسم بہار تہوار روایتی طور پر ڈمپلنگز، پٹاخوں اور سرخ کاغذ سے کٹی سجاوٹ کے ساتھ منایا جاتا ہے تاہم اس سال تہوار میں ایک نیا عنصر روبوٹ شامل ہو رہا ہے۔

اس سال کے موسم بہار تہوار کے گالا میں انسان نما روبوٹس  کےایک گروپ نے رقص کا مظاہرہ کیاجو  اس موقع پرنشر کی گئی تقریب میں سب سے زیادہ زیر بحث پرفارمنس بن گئی۔

یہ رنگین بغیر آستین والی جیکٹس میں ملبوس سیاہ رنگ میں رنگے ہوئے انسانی جسامت جیسے روبوٹس 16 انسانی پرفارمرز کے ساتھ ایک روایتی لوک رقص یانگ کو  میں رقص کرتے ہوئے نظر آئے جس میں وسیع قدم اور گھومتے ہوئے رومال شامل ہوتے ہیں۔

ان کی درست میکانکی بازو کی حرکتوں کے پیچھے جدید مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز اور اسمارٹ سینسرز کا انضمام ہے۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریب کے علاوہ بیجنگ کے  حئی تیان ضلع میں منعقدہ پہلا ٹیکنالوجی سے چلنے والا مندر میلہ بھی ثقافتی ورثے کو کٹنگ-ایج ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑے ہوئے تھا۔

2025 حئی تیان  بہار تہوار کے موضوع پر سائنس۔ٹیک مندر میلے میں ایک روبوٹ چینی نئے سال کی دعائیں دیتے ہوئے سیاحوں کا استقبال کر رہا تھا، ایک انسان نما روبوٹ  پیکنگ اوپرا کی مو سیقی پیش کر رہا تھا  اور چینی افسانوی کردار لارڈ ریبٹ  کی پہلی اے آئی نمائش بھی جاری تھی۔

50 سے زائد اختراعی کمپنیوں کے 70 سے زیادہ اے آئی اطلاق کے مناظر نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جو اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ روایتی چینی نئے سال   کے رسم و رواج اور عناصر کے انضمام کو ظاہر کرتے ہیں۔

دیگر دلچسپ عناصر میں روبوٹ بینڈ اور بائی پیڈل انسان نما روبوٹس کے فٹبال میچ نے لوگوں کو زبردست اور مستقبل کا تجربہ بھی پیش کیا گیا۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر